پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہریوں سے موبائل فون چھیننے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر چھینا گیا موبائل فون اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے، دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران ان سے اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق مدعی عرفان اللّٰلہ ولد عبداللّٰلہ سکنہ چغلپورہ نے تھانہ فقیر آباد پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ کسی نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اس سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، ایس پی سٹی محمد شعیب نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد جاوید اختر پر مشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران واردات میں ملوث اصل 2ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل فون اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔