صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

ایس پی ٹریفک صاحبزادہ سجاد سے پی ڈی اے حکام کی ملاقات

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعہ 20 دسمبر 2019 

پشاور قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ایس پی سٹی ٹریفک صاحبزادہ سجاد سے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایس پی سٹی ٹریفک نے پی ڈی اے حکام سے شہر کے مختلف اہم شاہراہوں پر ٹریفک سگنلز سے متعلق بورڈز لگانے بارے تعاون طلب کی تاکہ شہریوں اور مسافروں کو متبادل راستوں بارے معلومات ہو اور انہیں سفر میں کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو جس پر پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام نے ایس پی سٹی صاحبزادہ محمد سجاد کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پشاور کی ترقی اور عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے مشترکہ طور پر کام جاری رکھیں گے اور جہاں کہیں بھی عوام کو مسئلے درپیش ہوں گے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام اول دستے کا کردار ادا کرینگے جس پر ایس پی سٹی ٹریفک نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔