پشاوریس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے شہر میں جاری پولیو مہم کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا خصوصی دورہ کیا ہے اور انہوں نے اس موقع پر پولیو ٹیموں کوفراہم کی گئی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا ،پولیس افسران و اہلکاروں کو خصوصی ہدایات دی گئیں ، انہوں نے مختلف بی ایچ یو میں آئے ہوئے محکمہ صحت کے اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ پولیو مہم کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان تر تیب دیا گیا ہے جس کے تحت ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ،ایس ایس پی آپریشن نے اس موقع پر محکمہ صحت کے اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کو درپیش مسائل کے بارے میں اگاہی حاصل کی انہوں نے کہا کہ پر امن مہم کیلئے پشاور پولیس محکمہ صحت کے اہلکاروں کیساتھ شانہ بشانہ کام کر رہی ہے ،انہو ں نے مختلف بی ایچ یو ز میں آنے والے والدین سے بھی ملاقات کی اور چیت کرتے ہوئے پولیوکے مضر اثرات اور اس موذی مرض کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ایس ایس پی آپریشن نے محکمہ صحت کے اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس نے پولیو مہم سے قبل بھرپور آگاہی مہم چلائی ہے جس کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصی پی ایل سی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام ،سفید ریشو،علاقہ عمائدین اور منتخب عوامی نمائندوںکے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے منعقد کیے گئے پی ایل سی میٹنگ اور خصوصی آگاہی کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہترین سکیورٹی انتظامات اور ہونے والے اقدامات کی بدولت پولیو ں مہم اسی طرح کا میابی کے ساتھ جاری رہے گی۔