صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

8 سالہ بچے کی سالانہ آمدنی ڈیڑھ ارب روپے سے بھی زیادہ

ویب ڈیسک | جمعرات 19 دسمبر 2019 

بچوں کو کھلونوں سے محبت تو ہوتی ہے مگر ایسے کتنے ننھے فرشتے ہوں گے جو صرف ان سے کھیل کر کروڑوں روپے کما سکیں؟

کم از کم 8 سالہ ریان جیسا تو کوئی نہیں، جو بس کھلونوں سے کھیل کر سالانہ 26 ملین ڈالرز (ایک ارب 84 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کما لیتا ہے۔

جی ہاں واقعی امریکا سے تعلق رکھنے والے اس بچے کو فوربس نے 2019 میں یوٹیوب کا سب سے زیادہ کمانے والا اسٹار دیا ہے جو کہ کھلونوں اور ٹافیوں وغیرہ کا ریویو کرکے اتنا کماتا ہے۔

ریانز ورلڈ (پہلے ریان ٹوائز ریویو) کے نام سے یوٹیوب چینیل اس بچے کا ہے اور اس نے اپنے والدین کی مدد سے ایک کھلونوں کے ریویوز کی ایک کاروباری سلطنت قائم کرلی ہے۔

فوربس نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق جون 2018 سے جون 2019 کے دوران ریان نے 26 ملین ڈالرز کمائے جبکہ اس سے ایک سال قبل یعنی 2018 میں یہ آمدنی 22 ملین ڈالرز اور 2017 میں گیارہ ملین ڈالرز سے زائد تھی۔

ریان کی عمر چار سال تھی جب اس نے اپنا یوٹیوب چینیل ریان ٹوائز ریویو کو اپنے گھروالوں کی مدد سے قائم کیا جس کا نام اب ریانز ورلڈ ہے اور اس کے سبسکرائبرز کی تعداد 23 ملین سے زیادہ ہوچکی ہے۔

جولائی 2015 میں جس ویڈیو نے اسے یوٹیوب اسٹار بنایا، وہ ڈزنی پکسار کی کار سیریز کے سو کھلونوں کا ریویو تھا جسے اب تک ایک ارب سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

اب وہ کھلونوں کے علاوہ سائنسی تجربات بھی کرتا ہے اور یوٹیوب سے ہٹ کر بھی کھلونوں، ملبوسات اور دیگر چیزیں متعارف کراچکا ہے جبکہ مختلف ٹی وی شوز میں بھی جلوہ گر ہوتا ہے۔

اس چینیل میں جو وضاحت لکھی ہے، اس کے مطابق ریان کو کھلونوں سے محبت ہے اور وہ کھلونوں کا ریویو ایک بچے کی حیثیت سے بچوں کے لیے کرتا ہے۔

اور ہاں اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا بھی حصہ بنایا جاچکا ہے جس کی وجہ 2000 کے بعد پیدا ہونے والے افراد میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا یوٹیوب چینیل اسے یہ اعزاز دلانے میں مددگار ثابت ہوا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔