صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

متنازع شہریت بل؛ بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک | جمعرات 19 دسمبر 2019 

نئی دلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق متنازع بل کے خلاف بڑھتے احتجاج، مظاہروں اور کشیدگی کے باعث دارالحکومت نئی دلی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جب کہ مظاہروں میں شرکت کرنے والے کئی افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے اور شہر کے کئی حصوں میں موبائل سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دلی میں انٹرنیٹ سروس کی معطلی سرکاری احکامات پر کی گئی جب کہ دلی اور ممبئی سمیت  کئی شہروں میں آج بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے  اور دھرنے جاری ہیں، نئی دلی کے  لال قلعے کے قریب دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود بھی مظاہرین نے احتجاج کیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔