صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

اچھا ہوتا اگر عمران خان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے، ترک صدر

ویب ڈیسک | بدھ 18 دسمبر 2019 

 انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اچھا ہوتا اگر ترتیب شدہ پروگرام کے تحت عمران خان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے۔

ترک صدر طیب اردوان نے پاکستانی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مستقبل میں پاک ترک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، دونوں ممالک کے تعلقات میں مسلسل بہتری آرہی ہے جب کہ باہمی تجارت کا حجم اور اسٹریٹجک شراکت داری کے لحاظ سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔

ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹجک امور پر بات کے لیے فروری میں پاکستان کا دورہ کروں گا جب کہ عمران خان اہم وجہ کے سبب کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اچھا ہوتا اگر ترتیب شدہ پروگرام کے تحت عمران خان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔