صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

پشاور پولیس اقلیتوں کے تحفظ کیلئے کام کر رہی ہیں،محمدعلی گنڈاپور

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 17 دسمبر 2019 

پشاور سی سی پی اومحمد علی گنڈا پور نے متحدہ امن کمیٹی پشاورکے نمائندہ وفد کیساتھ خصوصی ملاقات کی ہے، متحدہ امن کمیٹی کے سربراہ حسین احمد مدنی، صدر حاجی فرہاد، جنرل سیکرٹری طاہر خان، انعام اللّٰلہ قادری، عار ف یوسف اور گوپال سنگھ سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے عہدیدار شریک تھے، اس موقع پر ایس ایس پی اپریشن ظہور بابر آفریدی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے نمائندہ وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران شہر میں رہائش پذیر اقلیتی برادری کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پشاور پولیس ترجیحی بنیادوں پر اقلیتوں کے تحفظ کے لئے کام کر رہی ہیں انہوں نے واضح کیا کہ پر امن اقلیت ہی پرامن اور روشن پاکستان کی ضمانت ہے، اقلیتوں کو آئین پاکستان کی رو سے حاصل حقوق اور تحفظ دے کر بین المذاہب ہم ا?ہنگی کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے جس کے لئے پشاور پولیس برسر پیکار ہے، انہوں نے اقلیتوں کو درپیش مختلف مسائل، ان کے پر امن حل اور امن و امان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی، سی سی پی اومحمد علی گنڈا پور نے شہر میں امن و امان کے قیام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ مختلف مواقع پر متحدہ امن کمیٹی کی کاوشوں اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے پولیس کیساتھ ان کے تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا، اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سی سی پی او نے واضح کیا کہ پشاور پولیس اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات، عبادتگاہوں اور تعلیمی اداروں کے لئے بھر پور طریقے سے اپنی فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں جس کے تحت نہ صرف ان مقامات کی سکیورٹی کو مزید موثر بنایا گیا ہے بلکہ ان مذہبی مقامات کے ا?س پاس کے گنجان ا?باد بازاروں میں بھی پولیس گشت میں اضافہ کیا گیا ہے، اس موقع پر شرکاء نے چند تجاویز بھی پیش کیں جس پر سی سی پی اومحمد علی گنڈا پور نے موقع پر ہی حل کرنے کے ہدایات جاری کئے،آخر میں شرکاء نے شہر میں امن و امان کے قیام کے لئے پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شہر میں امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ پولیس کی جانب سے قماربازوں اور منشیات فروشوں خصوصا ا?ئس کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف جامع کریک ڈاون شروع کرنے کو سراہتے ہوئے امن و مان کے قیام اور جرائم کی سرکوبی کی خاطر پولیس کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی

 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔