صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

تمام گھر تھری ڈی پرنٹر سے ’’چھاپ‘‘ کر تیار

ویب ڈیسک | منگل 17 دسمبر 2019 

میکسیکو: میکسیکو کے ایک گاؤں میں پورے محلے کے تمام گھر مکمل طور پر تھری ڈی پرنٹر سے چھاپ گر تعمیر کرنے کے انوکھے منصوبے پر کام شروع کیا جاچکا ہے جس کے تحت اب تک دو گھر بنائے بھی جاچکے ہیں۔

اس منصوبے کا مقصد مکانات کی شدید قلت کو دور کرنا ہے۔ پہلے مرحلے میں ایک غیرتجارتی کمپنی نے دو گھر مکمل طور پر تھری ڈی پرنٹر سے تیار کیے ہیں جبکہ اگلے مراحل میں ٹباسکو کے گاؤں میں 500 مربع فٹ کے 50 گھر تعمیر کیے جائیں گے جس کے بعد یہ پورا محلہ تھری ڈی پرنٹروں سے بنائے گئے گھروں سے بھر جائے گا اور غالباً اپنی نوعیت کا واحد تھری ڈی محلہ بھی ہوگا۔

ہر تھری ڈی پرنٹڈ گھر میں دو بیڈروم، ایک بڑا کمرہ، ایک باورچی خانہ اور غسل خانہ بھی شامل ہے۔ پہلے مرحلے میں یہاں خاندان کو بسا کر ان سے گھر کے متعلق رائے لی جائے گی۔ کمپنی کے مطابق دونوں گھر صرف 24 گھنٹے میں تعمیر کئے گئے ہیں۔ کمپنی نے تھری ڈی پرنٹر بنانے والے ادارے آئکون کی مدد سے یہ گھر تیار کروایا ہے۔

غیرسرکاری تنظیم کے مطابق میکسیکو میں لوگوں کی رہائش کا بحران ہے اور غربت کے شکار افراد اپنے گھر کا صرف خواب ہی دیکھ سکتے ہیں۔ مکانات کے لیے غریب گھرانوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی ماہانہ آمدنی 75 ڈالر سے بھی کم ہے۔

اس تجربے کی کامیابی کے بعد نہ صرف اس جگہ 50 مکانات بنائے جائیں گے بلکہ ہیٹی، ایل سلواڈور اور بولیویا میں بھی مزید 2700 تھری ڈی پرنٹڈ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔