صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

امریکا کے بعد برطانیہ کا بھی شہریوں کو بھارت میں سفر سے گریز کی ہدایت

ویب ڈیسک | پیر 16 دسمبر 2019 

امریکا اور کینیڈا کے بعد اب برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو بھارت کے ہنگاموں سے متاثرہ  علاقوں میں جانے سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارت میں شہریت کے متنازع بل کی منظوری کے بعد سے بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں جس میں اب تک 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارتی پولیس کی جانب سے نئی دہلی اور  کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں گرلز اور بوائز کے ہاسٹل پر بھی حملہ کیا گیا اور یونیورسٹی مسجد کے پیش امام کو بھی زدوکوب کیا گیا۔

برطانیہ نے اپنے شہریوں کو سفری ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری بھارت کے شمال مشرقی علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔علاوہ ازیں  اسرائیل اور سنگاپور نے بھی اپنے شہریوں کوبھارت کے احتجاج زدہ علاقوں کے سفر میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔