صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

مسلم مخالف متنازع بل کے خلاف بھارت میں پُر تشدد مظاہرے، 6 افراد ہلاک

ویب ڈیسک | اتوار 15 دسمبر 2019 

نیو دہلی: 

 

بھارت میں مسلم مخالف متنازع بل کے خلاف جاری پُر تشدد مظاہروں کے نیتجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

 

بھارت میں شہریت کا متنازع بل پاس ہونے پر مودی سرکار کے خلاف احتجاج چوتھے روز میں داخل ہوگیا، ریاست میگھالے، مغربی بنگال، اروناچل پردیش، کیرالہ اور ہریانہ میں بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب ریاست آسام میں ہونے والے پُر تشدد مظاہروں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جب کہ کولکتہ میں 15 بسوں اور دیگر شہروں میں کئی ریلوے اسٹیشنز، ڈاک خانے اور عوامی املاک کو آگ لگادی گئی۔

بھارت میں شہریت کے حوالے سے متنازع بل پاس ہونے کے بعد حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس نے نئی دہلی میں بھارت بچاؤ ریلی کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی لوک سبھا میں کثرت رائے سے منظور ہونے والے بل میں بنگلا دیش، افغانستان اور پاکستان کی 6 مذہبی اکائیوں ہندو، بدھ، جین، پارسی، عیسائی اور سکھ سے تعلق رکھنے والے افراد کو شہریت دینے کی تجویز رکھی گئی ہے اور مسلمانوں کو محروم رکھا گیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔