صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

ڈسٹرکٹ بار مظفر گڑھ کے سالانہ الیکشن

علی جان ڈسٹرکٹ بیوروچیف | ہفتہ 30 نومبر 2019 

ڈسٹرکٹ بار مظفر گڑھ کے سالانہ الیکشن کی مہم عروج پر جاری ہے. بار میں قائداعظم لائرز فورم اور ینگ لائرز فورم کا جام محمد یونس ایڈووکیٹ اور سردار اقبال پتافی ایڈووکیٹ کے ساتھ الائنس کااعلان ,صدر کیو ایل ایف زاہد کبیر اور جنرل سیکرٹری شہزاد دستی نے  ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کی صدارت کے امیدوار ملک ارشد حسین بھٹی ایڈووکیٹ, مہر عمر بن عبدالغفور برائے نائب صدر اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری بار زبیر احمد سہرانی ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا. اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں دونوں گروپس کے عہدے داران کے علاوہ سینئر وکلاء اور ممبران بار میاں مصطفے مکول ایڈووکیٹ, ملک محمد اقبال ابڑیند ایڈووکیٹ ,خان زبیدالسلام شیروانی ایڈووکیٹ. خان واجد نواز خان ایڈووکیٹ ,رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ, جام محمد فاروق ماھڑہ ایڈووکیٹ. سید ملازم حسین شاہ ایڈووکیٹ. محترمہ خضرا بتول ایڈووکیٹ. سید شاھد مزمل شیرازی ایڈووکیٹ ,رانا واجد علی ایڈووکیٹ, میاں ظہور صمد بھٹی, مہر عبدالغفور, ملک کبیر احمد عاربی, سہیل اختر, میاں مشاہد اصغر, ملک مظہر حسین پہوڑ, ملازم حسین شاہ, ملک صفدر پہوڑ سمیت ودیگر سینئر وکلا صاحبان نے شرکت کی.

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔