صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

آٹھویں کلاس کی طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام

علی جان ڈسٹرکٹ بیوروچیف | ہفتہ 30 نومبر 2019 

آٹھویں کلاس کی طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام,  نواحی علاقہ ٹھٹھہ قریشی کی رہائشی روہا باصر شاہ نے ڈی پی او مظفرگڑھ کے نام درخواست میں بتایا کہ وہ پرائیویٹ سکول میں آٹھویں کلاس کی طالبہ ہے. وہ اپنے بوڑھے دادا ظفر شاہ اور پھوپھو کے ہمراہ چھٹی کے بعد رکشہ پر سکول سے گھر آ رہی تھی کہ راستے میں ناظم حسین اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں نے زبردستی اسے اغوا کرنے کی کوشش کی. مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا. شور پر ملزمان کار پر فرار ہو گئے. ڈی پی او نے خان گڑھ پولیس کو کارروائی کا حکم دیا ہے. 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔