صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

افغانستان میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 2 امریکی فوجی ہلاک

اکثریت ڈیسک | بدھ 20 نومبر 2019 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ افغانستان میں اب بھی 12 ہزار امریکی فوجی افغان فوج کو ٹریننگ دینے، مدد فراہم کرنے اور عسکری کارروائیوں میں معاونت  کرنے کے لیے موجود ہیں۔

افغانستان میں امریکی حکام نے ہیلی کاپٹر حادثے کو تکنیکی خرابی قرار دیا ہے جب کہ طالبان نے ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج کو نشانہ بنایا ہے جس میں کئی امریکی فوجی اہلکار مارے گئے ہیں، امریکی فوجیوں کے انخلا تک ایسی کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب صوبے قندوز میں طالبان جنگجوؤں نے افغان فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 13 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا، حملے میں 5 افغان فوجی زخمی بھی ہوئے۔ طالبان جنگجو افغان فوجیوں کا اسلحہ لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ افغان فوج نے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت طالبان کے چنگل سے دو غیر ملکی پروفیسرز کو آزادی مل گئی ہے جب کہ بدلے میں انس حقانی سمیت 3 طالبان رہنما افغان جیل سے رہا ہوکر قطر پہنچ گئے تاہم امن کی صورت حال اب بھی کشیدہ ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔