صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 23 اپریل 2024 

ٹریفک ہیڈکوارٹر گلبہار میں ہیلمٹ تقسیم کرنے کی تقریب

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ 13 نومبر 2019 

پشاورچیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقار نے کہاہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور ہیلمٹ کے استعمال سے حادثات کی روک تھام میں کافی حد تک مدد مل سکتی ہے اور اس سلسلے میں ٹریفک پولیس عوام کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے اور ہماری یہ کوششیں ہے کہ ٹریفک کی مد میں زیادہ سے زیادہ سہولیات عوام کو مہیا کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹریفک ہیڈکوارٹر میں موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والے شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر (آئی ٹی) محمد اشفاق ,ڈی ایس پی (ایم ایل اے)جہانزیب تنولی اور کریم کمپنی کے منیجر شاہ ریز اور دیگر حکام بھی موجود تھے. چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقار نے کہاکہ عوام میں ہیلمٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور سٹی وکینٹ میں مختلف جگہوں پر شہریوں میں کریم کمپنی کے تعاون سے ہیلمٹ تقسیم کئے جائینگے. انہوں نے کہاکہ بی آر ٹی کی تکمیل سے پشاور میں ٹریفک کامسئلہ حل ہوجائے گا اور عوام کو مشکلات کا سامنانہیں کرنا پڑے گا تاہم اس دوران ٹریفک پولیس پشاور نے عوام کو رش سے بچانے کے لئے ہیلپ لائن 1915 کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور اس کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں.تفصیلات کے مطابق عوام میں حادثات کی روک تھام کے لئے ٹریفک پولیس نے کریم کمپنی کے تعاون سے ہیلمٹ اور دیگر سامان تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کردیاہے جو کہ جاری رہے گی اور اس میں ہیلمٹ کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین سے متعلق پمفلٹ،سٹیکر تقسیم کئے جائینگے اور اس مہم کے دوران تاجر برادری،سول سوسائٹی اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگ مکمل تعاون کررہے ہیں. ترجمان شھاب خان عمرزئے سٹی ٹریفک پولیس پشاور

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔