صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات مئی 2024 

جدید ’خواجہ سگ پرست‘ جس نے 750 کتوں کو پناہ دے رکھی ہے! ویب ڈیسک اتوار 3 نومبر 2019

اکثریت ڈیسک | اتوار نومبر 2019 

ساشا پیسک کا تعلق سربیا کے تاریخی شہر نیش سے ہے، لیکن ان کی اپنی وجہ شہرت وہ 750 کتے ہیں جنہیں انہوں نے اپنے پاس پناہ دے رکھی ہے اور جن کا خیال وہ دن رات رکھتے ہیں۔ ہوا یوں کہ ساشا نے 2008 میں کتے کے کچھ ایسے پلّوں کی جان بچائی تھی جنہیں کسی نے شدید سردی میں مرنے کےلیے چھوڑ دیا تھا۔ تب سے لے کر آج تک، پچھلے گیارہ سال میں وہ 1200 سے زیادہ کتوں کی جان بچا چکے ہیں جن میں سے 750 کتوں کو انہوں نے اپنی ہی بنائی ہوئی ایک پناہ گاہ میں رکھا ہوا ہے۔

یہ کہنا زیادہ صحیح ہوگا کہ ساشا پیسک نے اپنی پوری زندگی ہی کتوں کی فلاح و بہبود کےلیے وقف کردی ہے۔

2015 سے پہلے تک انہیں کوئی نہیں جانتا تھا لیکن اس سال ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہیں جان پر کھیل کر ایک کتے کی جان بچاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ صرف فیس بک پر اس ویڈیو کو 6 کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر سے لوگوں نے ان سے رابطہ کیا اور ان کا ساتھ دینے کی خواہش ظاہر کی۔ پھر ان پر دستاویزی فلمیں بھی بنائی گئیں اور کئی ویڈیو بلاگرز نے ان کی کاوشوں پر ولاگز بھی ترتیب دیئے۔

ساشا کہتے ہیں کہ ان کی پناہ گاہ میں اب تک 1200 کے لگ بھگ کتے آچکے ہیں جن میں سے 350 کتوں کو مختلف ممالک کے لوگوں نے گود لے لیا ہے۔ انہوں نے پُرافسوس انداز میں بتایا کہ نیش اور سربیا کے دیگر قریبی علاقوں میں رہنے والے ان کی بہت کم حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان سے اکثر کہا جاتا ہے کہ وہ لاوارث کتے پالنے کا فضول کام چھوڑ دیں، مگر وہ اپنی زندگی اس کام کےلیے وقف کرچکے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔