صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 23 اپریل 2024 

بلدیاتی نمائندے کے اندھے قتل میںملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل اکتوبر 2019 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے شہر کے نواحی علاقہ میاں گجرمیںسابقہ بلدیاتی نمائندے کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران جنرل کونسلر ظفر کو غیرت کے نام پرقتل کرنے کا اعتراف کرلیاہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے 
تفصیلات کے مطابق مدعی عباس علی ولد عبد الغنی سکنہ میاں گجر نے تھانہ دائودزئی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے بھائی ظفر (جنرل کونسلر)کو رات کے وقت کسی نامعلوم ملزم نے قتل کرکے اس کی لاش کو ویرانے میں پھینک دیا ہے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی
ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل کیپٹن (ر) علی بن طارق کی زیرنگرانی میں ڈی ایس پی رورل یاسین خان ، ایس ایچ او تھانہ داودزئی عمران اللّٰلہ خان اور انوسٹی گیشن آفیسر احسان اللّٰلہ خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا
    تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کرنے کے ساتھ ساتھ مقتول کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والے افراد کی بھی نگرانی شروع کی جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ملزم عمر فاورق ولد فضل داد سکنہ میاں گجر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران سابقہ جنرل کونسلر ظفر ولد عبدالغنی سکنہ میاں گجر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیاہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔