صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

راہزنی میں ملوث سہ رکنی گروہ گرفتار، چھینے گئے موبائل فون برآمد

محمد فہیم خان کرائم رپورٹر | جمعہ 20 ستمبر 2019 

پشاور کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے ایک ہی وقت میں متعدد افراد سے اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل فون چھیننے والے سہ رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار تینوں ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے قیمتی موبائل فون چھیننے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینے گئے 10 عدد موبائل فون برآمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

تفصیلات کے مطابق مدعی شیراز ولد فقیر گل سکنہ پخہ غلام دلہ زاک روڈ نے تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ گھر خود جا رہا تھا کہ کوہاٹ روڈ پر تین نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اس سمیت دیگر دو افراد سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے راہزنی کی دلیرانہ واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی عتیق شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ بھانہ ماڑی تیمور سلیم پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر مقامی تاجروں کو لوٹنے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا

ایس پی سٹی کی سرابراہی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی تیمور سلیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرکے ان کے بیانات قلمبند کئے، اسی طرح انہوں نے جیلوں سے رہا ہونے والے راہزنوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جبکہ تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچانے اور ملوث اصل گروہ کا سراغ لگانے کی خاطر ایس ایچ او تیمور سلیم نے شہر کے مختلف موبائل مارکیٹ میں سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جس کے دوران راہزنی کی دلیرانہ واردات کرتے ہوئے ایک ہی وقت میں تین افراد سے موبائل فونز چھیننے میں ملوث سہ رکنی گروہ کا سراغ لگا کر ملزمان نجیب اللّٰلہ ولد سید علی جان سکنہ قمر دین گڑھی، خیبر ولد وکیل سکنہ حسن گڑھی اور عمران ولد حسین سکنہ تاتارا کو گرفتار کرلیا، گرفتارتینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کیدوران اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موبائل فون چھیننے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے 10 عدد چھینے گئے موبائل فون برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے دوران تفتیش مزیداہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔