صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

ایس ایس پی آپریشن پشاور ظہور بابر آفریدی کی نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفدکے ساتھ ملاقات

محمد فہیم خان کرائم رپورٹر | جمعہ 20 ستمبر 2019 

پشاور ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں نیشنل یوتھ اسمبلی کے نمائندہ وفد کے ساتھ ملاقات کی ہے، نیشنل یوتھ اسمبلی کے نمائندہ وفد نے کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے شہر میں سکیورٹی کی خاطر اٹھائے گئے اقدامات جبکہ محرم الحرام میں سکیورٹی کی خاطر بہترین انتظامات کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، نمائندہ وفد نے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور امن و امان کے قیام میں پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں نیشنل یوتھ اسمبلی کے نمائندہ وفد کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ہے،یوتھ اسمبلی گورنر سمیع اللّٰلہ مہمند کی قیادت میں آنے والے وفد میں واحد خلیل،مجاہد خان اور وقاص شینواری شامل تھے، نمائندہ وفد نے ایس ایس پی آپریشن سے ملاقات کے دوران پولیس کی جانب سے شہر میں امن و امان خصوصا محرم الحرام کے دوران اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا

اس موقع پر نمائندہ وفد نے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کو نیشنل یوتھ اسمبلی کی جانب سے شیلڈ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شہر میں قیام امن اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔