صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

سی سی پی او کریم خان کی تاجر انصاف کے نمائندہ وفد کے ساتھ ملاقات

محمد فہیم خان کرائم رپورٹر | جمعہ 20 ستمبر 2019 

پشاور( )سی سی پی او کریم خان نے گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں پشاور کینٹ بازار تاجروں کی نمائندہ تنظیم ''تاجر انصاف'' کے نمائندہ وفد کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ہے، میاں نور محمد اکاخیل کی سربراہی میں آنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے سی سی پی او کریم خان نے واضح کیا کہ پشاور پولیس تاجروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی خاطر ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پشاور صدر میں بی آر ٹی پراجیکٹ کی تکمیل تک ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جس سے اندرون صدر بازار ٹریفک مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی، محرم الحرام کے دوران تاجروں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

سی سی پی کریم خان

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی سی پی او کریم خان نے پشاور صدر بازار کے تاجروں کی نمائندہ وفد کے ساتھ ملاقات کی ہے جس کی صدارت تاجر انصاف کے وائس چئیرمین میاں نور احمد اکاخیل کر رہے تھے، وفد میں حاجی عبدالنصیر صدر، حضرت خان باجوڑے جنرل سیکریٹری اور دیگر عہدیدار شامل تھے، اس موقع پر سی سی پی او نے آنے والے وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پشاور پولیس تاجروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران تاجروں نے بھر پور تعاون کیا جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، ایک سوال کے جواب میں سی سی پی او نے کہا کہ بی آر ٹی کی وجہ سے پشاور صدر میں ٹریفک مسائل بڑھ گئے تھے جس کی خاطر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جس سے ٹریفک مسائل قابو پانے میں مدد ملے گی،

اس موقع پر تاجروں کے نمائندہ وفد نے شہر میں قیام امن اور محرم الحرام کے دوران بہترین سکیورٹی انتظامات کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ جرائم پیشہ عناصر سمیت منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کا عزم ظاہر کیا

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔