صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 12 دسمبر 2019 

صبا قمر نے محبت میں ناکامی پر خاموشی توڑ دی

اکثریت ڈیسک | جمعرات 19 ستمبر 2019 

پاکستان ڈراما انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ صبا قمر نے اپنی ناکام محبت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں جس شخص سے محبت کرتی تھی اسے کسی اور کے ساتھ دیکھ کر برا لگتا ہے لیکن میں اس کی خوشی میں خوش ہوں۔

اداکارہ صبا قمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی محبت اور اسے حاصل نہ کرنے کا تجربہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آرہی ہیں۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ’’چیخ‘‘ اور ’’باغی‘‘ جیسے ڈراموں میں مضبوط خاتون کا کردار اداکرنے والی اداکارہ صبا قمر اصل زندگی میں محبت میں ناکامی کا درد جھیل چکی ہیں۔

حال میں ایک انٹرویو کے دوران صبا نے کہا کہ وہ جس شخص سے محبت کرتی تھیں اس کی شادی کو بھی کئی برس بیت چکے ہیں اوراس کا ایک بیٹا بھی ہے۔ تاہم آپ  کو جس سے محبت ہو اسے کسی اورکے ساتھ دیکھ کر برا لگتاہے۔

صبا قمر نے اس شخص کا نام بتانے سے گریز کیا جسے وہ پسند کرتی تھیں لیکن یہ ضرور بتادیا کہ اس کا تعلق بھی شوبزانڈسٹری سے تھا اوروہ ماڈلنگ کرچکاہے۔ صبا قمر نے بتایا کہ جب انہیں محبت میں ناکامی ہوئی تو انہوں نے اپنی ایک خیرخواہ سے اس بارے میں بات کی اورکہا انیسہ آپا مجھے برا لگ رہاہے۔ جس پر انہوں نے کہا کیوں برا لگ رہاہے جس پر صبا نے کہا وہ میرا پیار تھا میں نے اس کے ساتھ ایک عرصہ گزارا ہے اور اب جب وہ میرے ساتھ نہیں ہے مجھے چھوڑ چکا ہے تو مجھے بہت برا لگ رہا ہے۔

جس پر ان کی خیرخواہ خاتون نے کہا پیار یہ نہیں ہوتا بلکہ اگر آپ کسی کو چاہتی ہیں تو اس کی خوشیوں کے لیے دعا کریں اوراس کی خوشی میں خوش رہیں۔ صبا نے کہا بس یہی وہ لمحہ تھا جب مجھے سمجھ آگیا کہ سچی محبت کیا ہوتی ہے۔ کیونکہ سچی محبت میں آپ خود غرض نہیں ہوتے بلکہ سامنے والے کی خوشی میں خوش ہوتے ہیں۔ صبا نے کہا وہ آج بھی اس شخص کو چاہتی ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2019 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2019 اکثریت۔