صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اپریل 2024 

سی سی پی او کریم خان کی سربراہی میں پولیس افسران کیساتھ کرائم میٹنگ

محمد فہیم خان کرائم رپورٹر | جمعرات 19 ستمبر 2019 

پشاور( ) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کریم خان کی سربراہی میں گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں کینٹ ڈویژن کے پولیس افسران کیساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے، میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن جہانزیب خان برکی، ایس پی کینٹ محمد اشفاق سمیت کینٹ ڈویژن ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشن سٹاف نے شرکت کی، اس موقع پر سی سی پی او نے کینٹ ڈویژن میں ہونے والے سنگین جرائم کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے جرائم کی روک تھام، سنگین جرائم کی تفتیش اور کینٹ میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کی خاطر خصوصی ہدایات جاری کیں، انہوں نے کینٹ میں واقع تعلیمی اداروں کے قرب و جوار میں منشیات فروشوں خصوصا آئس کا کاروبار کرنےوالے افراد پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی، سی سی پی او نے تھانہ آنے والے سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور ان کو فوری قانونی معاونت کی فراہمی کی یقینی بنانے پر زور دیا، انہوں نے پولیس افسران کو شہریوں کے ساتھ نرم مزاجی اور خوش اخلاقی سے پیش آنے اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دینے کی بھی سختی سے تاکید کی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں کینٹ ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور کریم خان کی سربراہی میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی، ایس پی کینٹ محمد اشفاق، کینٹ ڈویژن ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشن سٹاف نے شرکت کی، میٹنگ کے دوران سی سی پی او نے کینٹ ڈویژن میں جرائم کی روک تھام کے لئے اپنائی گئی حکمت عملی سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے گزشتہ ماہ ہونے والے جرائم کا تقابلی جائزہ بھی لیا، انہوں نے پولیس افسران کو کینٹ میں واقع تعلیمی اداروں کے قرب و جوار میں منشیات فروشوں خصوصا آئس کا کاروبار کرنے والے افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے میٹنگ کے دوران حال ہی میں جیلوں سے رہا ہونے والے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان اور ان سے قریبی روابط رکھنے والے افراد کی بھی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی

سی سی پی او نے تھانہ آنے والے سائلین کے مسائل کو بروقت حل کرنے اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر قانونی معاونت فراہم کرنے کی بھی سختی سے تاکید کی، انہوں نے محرر سٹاف کو سائلین کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں ہونے والے اصلاحات کا ثمر عوام تک ہر حال میں پہنچنا چاہئے،سی سی پی او کریم خان نے انوسٹی گیشن سٹاف کو مخاطب کرتے ہوئے کینٹ میں ہونے والے سنگین جرائم کی تفتش کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے اور تفتیشی عمل کو مزید شفاف بنانے کی بھی ہدایت کی

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔