صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

ایس ایس پی آپریشن کی تھانہ حیات آباد میں کھلی کچہری

محمد فہیم خان کرائم رپورٹر | جمعرات 19 ستمبر 2019 

پشاور  ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی سربراہی میں تھانہ حیات آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ عمائدین، سفید ریشوں اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت ایس پی کینٹ محمد اشفاق، اے ایس پی حیات آباد حیدر علی، ایس ایچ او تھانہ حیات آباد احسان اللّٰلہ اور ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ نعمان خان نے بھی شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیاکہ پولیس اور عوام کے درمیان کھلی کچہریوں کے ذریعے فاصلوں کو ختم کرنے میں مدد ملی ہے، انہوں نے مزید کہاکہ جرائم کے خاتمے اور پرامن معاشرے میں عوام کا کردارنہایت اہمیت کاحامل ہے، انہوں نے شرکاء پر واضح کیا کہ عوامی مسائل کا فوری حل پشاورپولےس کی اولےن ترجےح ہے جس کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ، انہوں نے شرکاء سے شادی بیاہ اور دیگرتقریبات میں ہوائی فائرنگ،آتش بازی وغیرہ سے گریز کرنے کی اپیل کی

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ رو ز تھانہ حیات آباد میں ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی کینٹ محمد اشفاق، اے ایس پی حیات آباد حیدر علی اور ایس ایچ او تھانہ حیات سمیت علاقہ عمائدین ، معززین علاقہ اور سفید ریشوں سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر علاقہ عمائدین نے فرداََ فرداََ اپنے علاقوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن کو اجتماعی مسائل سے آگاہ کیاجس پر ایس ایس پی ظہور بابر آفریدی نے تمام اجتماعی مسائل کو فوری اورترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، ایس ایس پی آپریشن نے کھلی کچہری میں شامل افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں اور لیزان کمیٹیوں کی تعاون سے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں مدد ملی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہر ی کا مقصد عوام کے اجتماعی مسائل سے آگاہی اور ان کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل سے جانکاری اور موقع پر ہی حل کرنے میں کھلی کچہریوں کا کردار مسلمہ ہے، انہوں نے پر امن معاشرے میں عوام کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء سے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے اورجرائم پیشہ و قانون شکن عناصر کی نشاندہی کر نے کی بھی اپیل کی

کھلی کچہری میں شامل افراد نے معاشرے میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔