صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 23 اپریل 2024 

’پاکستان میں ہندو برادری کے خلاف تشدد ملک کے خلاف سازش ہوگی‘ عمران خان

چیف رپورٹر | بدھ 18 ستمبر 2019 

وزیراعظم عمران خان نے گھوٹکی واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہندو برادری کے خلاف ہونے والا تشدد ملک کے خلاف سازش ہوگا۔

طورخم سرحد پر نئے ٹرمینل کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گھوٹکی میں پیش آنے والا واقعہ اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کو سبوتاژ کرنےکی سازش ہے۔

بھارت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے معاملے میں اس وقت بری طرح پھنسا ہوا ہے اگر کسی نے سرحد پار کارروائی کی تو وہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہوگا اور وہ پاکستان اور کشمیر کا دشمن ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان پر سرحد پار دہشت گردی کا الزام عائد کرتا ہے۔

طورخم سرحد کے 24 گھنٹے کھلنے کی سروس پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس سرحد کے کھلنے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سرحد کے 24 گھنٹے کھلنے کی وجہ سے یہ علاقہ تبدیل ہوجائے گا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے وسطیٰ ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران یہ دیکھا کہ ان میں کسے کئی ممالک پاکستان کے ساتھ تجارت کے خواہشمند ہیں۔

اپنے خطاب سے قبل وزیراعظم عمران خان نے طورخم سرحد کو باقاعدہ طور پر 24 گھنٹے کھلے رہنے کے لیے اس کا افتتاح کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔