صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 22 اکتوبر 2019 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کریم خان کی سربراہی میں گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے

محمد فہیم خان کرائم رپورٹر | منگل 17 ستمبر 2019 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کریم خان کی سربراہی میں گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن جہانزیب خان برکی، ایس پی رورل علی بن طارق، ایس پی سٹی عتیق شاہ، سٹی اور رورل ڈویژن کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشن سٹاف نے شرکت کی، سی سی پی او نے میٹنگ کے دوران گزشتہ ماہ رورل اور سٹی ڈویژن میں ہونے والے سنگین جرائم اور اس کی تفتیش سمیت شہر میں جرائم کے سد باب کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں ،اس موقع پر سی سی پی او نے پولیس افسران کو اسٹریٹ کرائم سمیت منشیات، قمار بازی اوردیگر سنگین جرائم کے خلاف بھر پور ایکشن لینے کے ساتھ ساتھ آئس کا کاروبار کرنےوالے افراد کے خلاف بھی کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے تھانہ آنے والے سائلین کی بروقت داد رسی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ درخواست گزاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور ایف آئی ار کے اندراج کو بروقت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے پولیس افسران کو شکایات کے بروقت ازالہ اور ان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی

اس موقع پر سی سی پی او کریم خان نے رورل اور سٹی ڈویژن میں گزشتہ ماہ ہونے والے جرائم کا تقابلی جائزہ بھی لیا، انہوں نے انوسٹی گیشن سٹاف کو تمام سنگین مقدمات کی تفتیش کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے اور دوران تفتیش سائلین کے ساتھ رابطہ میں رہتے ہوئے ان کو تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی،

سی سی پی او نے میٹنگ کے دوران پولیس افسران کو معاشرے سے جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے تدارک کے لئے بھی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی، انہوں نے پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے واضح کیا کہ جامع تفتیش کو یقینی بنانے کی خاطر تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ناقص تفتیش کرنے والے اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2019 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2019 اکثریت۔