صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 22 اکتوبر 2019 

عابد علی جیسا فنکار صدیوں میں پیدا ہوتا ہے، رضامراد

اکثریت ڈیسک | جمعہ ستمبر 2019 

 بالی ووڈ کے معروف اداکار رضا مراد نے پاکستانی لیجنڈ اداکار عابد علی کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابد علی جیسا فنکار  صدیوں میں پیدا ہوتا ہے۔

رضامراد نے کہا عابد علی نے جس طرح پاکستانی ڈرامے میں حقیقت کے رنگ بھرے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ بطور  فنکار میں یہ بات بخوبی جانتا ہوں کہ کسی بھی کردار کو اپنا بنانا  انتہائی مشکل کام ہے لیکن جس طرح سے انہوں نے ان گنت ڈراموں میں یادگار کردارنبھائے، ان کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔

رضامراد کامزید کہنا تھا کہ عابد علی کا فنی قد بڑا اور میرے الفاظ چھوٹے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ آج فن کا ایک روشن ستارہ ماند پڑ گیا۔  وہ آج ہم میں نہیں رہے لیکن ان کا کام ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا۔ میری اللّٰلہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ عابد علی کو اپنے جواہر رحمت میں جگہ دیں۔ آمین

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2019 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2019 اکثریت۔