صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

جینوسائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی تصدیق کردی، وزیر خارجہ

اکثریت ڈیسک | جمعرات 22 اگست 2019 

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جو ہم مسلسل کہتے آرہے ہیں آج عالمی تنظیم جینوسائیڈ واچ نے بھی اس کی تصیق کردی۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’جینوسائیڈ واچ‘ نے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے خطرے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ عالمی تنظیم نے اقوام متحدہ سے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں کئی لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں اور مسلمان اکثریت پر اقلیت ہندو فوج کی حکمرانی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر قتل عام شروع ہوسکتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جو ہم مسلسل کہتے آرہے ہیں آج عالمی تنظیم نے بھی اس کی تصدیق کردی، مقبوضہ کشمیر میں قتل عام ہو رہا ہے، یہ تنظیم تمام صورتحال اور علامات دیکھ کر الرٹ جاری کرتی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وادی میں صورتحال اتنی بگڑ چکی کہ جینوسائیڈ واچ کو الرٹ جاری کرنا پڑا، حالات سے تنگ کشمیری گھروں سے نکلتے ہیں تو بھارتی فوج گولیاں چلاتی ہے، جہاں کرفیو ہو اور ادویات و کھانا نہ مل رہا ہو وہاں عوام باہر نکلنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔