صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

صرف 15 منٹ میں درد ختم کرنے والا ’آکیوپریشر گدّا‘ تیار

اکثریت ڈیسک | منگل 20 اگست 2019 

سلیکان ویلی: امریکا کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی ’’گو ریلیکس‘‘ نے چینی طریقہ علاج آکیوپریشر کے اصول استعمال کرتے ہوئے ایک منفرد گدّا ایجاد کیا ہے جس کے بارے میں ان کا دعوی ہے کہ اس پر روزانہ صرف 15 منٹ تک لیٹنے سے جسم کا تمام درد ختم ہوجاتا ہے۔

کمپنی کی بانی اور سی ای او ادیتی اگروال کا کہنا ہے کہ اس آکیوپریشر گدے میں 192 مقامات پر مخصوص آکیوپریشر ابھار بنائے گئے ہیں جو کنول کے چھوٹے چھوٹے پھولوں کی طرح نظر آتے ہیں۔ جب کوئی اس گدّے پر لیٹتا ہے تو یہ اس کے جسم پر خاص انداز سے دباؤ ڈالتا ہے جس کے نتیجے میں خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے، پٹھوں اور اعصاب کو سکون ملتا ہے جبکہ درد، سوزش اور تناؤ ختم کرنے والے ہارمون بھی وافر مقدار میں خارج ہوتے ہیں جن کی بدولت صرف 15 منٹ میں پورے جسم کا درد ختم ہوجاتا ہے۔

 

یہ گدّا تقریباً چار فٹ لمبا اور دو فٹ چوڑا ہے جو تین حصوں میں تقسیم ہے جسے تہہ کرکے ایک چھوٹے بیگ میں رکھا جاسکتا ہے۔ کمپنی کے دعوے کے مطابق، اسے روزانہ صرف 15 منٹ استعمال کرنے سے جسمانی درد ختم ہوجاتا ہے، اعصاب کو سکون ملتا ہے جبکہ بے خوابی کی شکایت بھی دور ہوتی ہے۔ اسے گھر کے علاوہ دفتر میں بھی آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

لیٹ کر آرام کرنے کے علاوہ اس پر بیٹھ کر یوگا کی مشقیں بھی کی جاسکتی ہیں جو زیادہ بہتر نتائج دیتی ہیں۔ فی الحال یہ اسٹارٹ اپ ویب سائٹ ’’کک اسٹارٹر‘‘ سے آن لائن ہی خریدا جاسکتا ہے۔ اس کی تعارفی قیمت 89 ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ بیرونِ امریکا سے خریداروں کو ڈیلیوری چارجز بھی علیحدہ سے ادا کرنے ہوں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔