صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

کیا آپ بھی اکثر تناؤ کا شکار رہتے ہیں؟

اکثریت ڈیسک | ہفتہ 17 اگست 2019 

آج کل کی مصروف زندگی میں اکثر و بیشتر لوگ ذہنی تناﺅ کا شکار رہتے ہیں؟ اگر آپ بھی اس مسئلے کا شکار ہیں تو آپ کو خبردار ہوجانا چاہیے۔

ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ مسلسل ذہنی تناؤ کا شکار ہونا آپ کو بدصورت بنا سکتا ہے۔

امریکا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق تناﺅ آپ کی شخصیت کی کشش کو کم کردیتا ہے کیوں کہ اس کے باعث آپ کے چہرے کی صحت کافی متاثر ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق ذہنی تناﺅ بڑھنے کے نتیجے میں ایک ہارمون کورٹیسول کی سطح بڑھ جاتی ہے اور اس کے نتیجے میں چہرہ دیگر افراد کو بیمار نظر آنے لگتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ اس کی کشش ختم ہوجاتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورٹیسول ایسا ہارمون ہے جو تناﺅ کو کم کرنے کے لیے خارج ہوتا ہے اور مختصر مدت کے لیے یہ فائدہ مند بھی ہوتا ہے۔

تاہم ایسا طویل المعیاد بنیادوں پر ہو تو یہ صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

اس ہارمون کا بہت زیادہ خارج ہونا اس لیے بھی نقصان دہ ہے کیوں کہ اس سے وزن میں بھی غیر ضروری اضافہ دیکھنے میں آتا ہے، جس سے شخصیت کی کشش اور کم ہوسکتی ہے۔

تحقیق کے دوران رضاکاروں پر کیے گئے تجربات سے معلوم ہوا کہ چہرے سے لوگوں کے تناﺅ کا اندازہ تو نہیں ہوتا مگر کسی کو دیکھ کر یہ ضرور معلوم ہوجاتا ہے کہ وہ کس حد تک 'صحت مند' ہے۔

اس ہارمون کی سطح بڑھنے سے جسم میں گلوکوز اور امینو ایسڈز کی مقدار بھی بڑھتی ہے جو کہ خون کی شریانوں، ہڈیوں اور پٹھوں کی نشوونما کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔