صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی بہتر بنانے کیلیے فکرمند

اسپورٹس رپورٹر | ہفتہ 17 اگست 2019 

 بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلیے فکرمند ہیں، ان کا کہنا ہے کہ محدود اوورز کے میچز کا ریکارڈ تو اطمینان بخش ہے البتہ میں طویل فارمیٹ میں بھی ملک کیلیے رنز بنانا چاہتا ہوں۔

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں خوب رنز بنانے والے بابر اعظم نے اپنی کاؤنٹی سمرسٹ کی ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہاکہ میں محدود اوورز کی کرکٹ میں پاکستان کیلیے اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہا ہوں، میرا ریکارڈ بھی اطمینان بخش ہے تاہم اب ٹیسٹ کرکٹ میں اہلیت منوانا چاہتا ہوں،میری کوشش ہوگی کہ آئندہ میچز میں اپنی اننگز کو طول دیتے ہوئے ملک کیلیے زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں۔

انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستانی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کی،میں چاہتا ہوں کہ اپنے کیریئر کے دوران تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں

بابر اعظم نے کہاکہ انگلینڈ میں کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا، انگلش سرزمین پر پاکستان ٹیم کے ساتھ کھیلتے ہوئے رنز بنانے میں کامیاب ہوا، ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کا خواب بھی پورا ہوا، کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں بھی فارم برقرار رہی،کاؤنٹی کا کوچنگ اسٹاف اور مینجمنٹ بڑی سپورٹ کررہی ہے۔ میں اس بات پر بھی خوش ہوں کہ سمرسٹ کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب رہا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔