صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

عام سی مچھلی نے شارک کو سالم نگل لیا!

اکثریت ڈیسک | بدھ 17 جولائی 2019 

شارک کو عام طور پر خونخوار اور دوسری مچھلیوں کو کھانے والی سمندری مخلوق سمجھا جاتا ہے۔ لیکن گزشتہ دنوں سمندر کی تہہ میں بنائی گئی ایک اچھوتی ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بظاہر معصوم اور بے ضرر دکھائی دینے والی مچھلیاں بھی شارک کےلیے موت کا پیغام بن سکتی ہیں۔

امریکا کی ’’نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن‘‘ (NOAA) نے گزشتہ ہفتے ایک مختصر ویڈیو ریلیز کی جو کیلیفورنیا کے ساحل سے کچھ دوری پر سمندری تہہ میں، غیر انسان بردار آبدوز روبوٹ کی مدد سے بنائی گئی تھی۔ ویڈیو میں ایک ’’تلوار مچھلی‘‘ (سورڈ فش) سمندر کی تہہ میں مری پڑی ہے اور شارک مچھلیاں اسے بھنبھوڑنے میں مصروف ہیں:

البتہ اس ویڈیو میں 1 منٹ 42 سیکنڈ (1:42) پر منظر بدلتا ہے اور سمندری تہہ میں رہنے والی ’’ریک فش‘‘ (wreckfish) دکھائی دیتی ہے۔ پھر دور سے لیے گئے منظر کے ایک کونے میں روشن دائرہ نظر آتا ہے جس پر غور کرنے سے پتا چلتا ہے عام سی دکھائی دینے والی یہ ریک فش، پوری کی پوری شارک کو سالم نگلنے میں مصروف ہے۔ اس کے بعد زاویہ بدلتا ہے اور ریک فش کو قریب سے دکھایا جاتا ہے: ریک فش، شارک کو آہستہ آہستہ چبانے میں مصروف ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔