صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

چین میں یکے بعد دیگرے دوزلزلے؛ 11 افراد ہلاک، 122 زخمی

اکثریت ڈیسک | منگل 18 جون 2019 

سیچوان: جنوب مشرقی چینی صوبے سیچوان میں یکے بعد دیگرے  دو زلزلوں سے 11 افراد ہلاک اور 122 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوب مشرقی چینی صوبے سیچوان میں یکے بعد دیگرے دوزلزلوں کے جھٹکوں سے 12 افراد ہلاک اور122 زخمی ہوئے جب کہ کئی عمارتوں کوبری طرح نقصان پہنچا۔  پہلا زلزلہ 5.9 شدت اوراس کے ٹھیک 30 منٹ بعد 5.2 شدت کے دوسرے زلزلے نے لوگوں میں خوف وہراس پھیلا دیا۔ زلزلے کا مرکز16 کلومیٹرزیرزمین اورشدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے بعد 4 مزید دیگرزلزلے کے جھٹکے بھی ریکارڈ کیے گئے جو40 منٹ تک جاری رہے جب کہ سب سے بڑا جھٹکا 5.1 شدت کا ریکارڈ کیا گیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔