صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 23 جولائی 2019 

چینی عوام کا امریکی صدر سے 'نفرت' کا انوکھا اظہار

اکثریت ڈیسک | اتوار 19 مئی 2019 

اب آپ امریکی صدر کے 'بالوں' سے اپنے ٹوائلٹ کو چمکا سکتے ہیں کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ ٹوائلٹ کلیننگ برشز کا کام ہی یہی ہے۔

ویسے تو اس طرح کے ٹوائلٹ کلیننگ برش گزشتہ سال نومبر میں نیوزی لینڈ میں اس طرح کے برش سامنے آئے تھے جن کو ایک امریکی آن لائن کمپنی Etsyنے فروخت کرنا شروع کیا اور اس کے لیے اس کیپشن کا انتخاب کیا ' اپنے ٹوائلٹ کو پھر سے عظیم بنائیں، کسی صدر کے پاس ایسا ٹوائلٹ برش نہیں ہوگا جیسا میرا ٹوائلٹ برش ہے'۔

اور اب چین میں بھی اس طرح کو ڈونلڈ ٹرمپ ٹوائلٹ برش مقبولیت کے نت نئے ریکارڈز قائم کررہے ہیں اور امریکی صدر کے لیے چینی عوام کی'نفرت' ظاہر کرتے ہیں۔

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کے حوالے سے چینی عوام امریکی صدر کے بالوں سے مشابہت رکھنے والے یہ کلیننگ برش 'ملی جذبے' سے خرید رہے ہیں تاکہ اپنی حکومت کے ساتھ اپنے تعاون کا اظہار کرسکیں۔

چین میں یہ برشز کئی طرح کے ڈیزائن میں دستیاب ہیں جن کی قیمت 20 یوآن (428 پاکستانی روپے) کے لگ بھگ ہے ۔

خاص طور پر ایک ڈیزائن جس میں ایک کارٹون فگر بنایا گیا ہے جو کہ دیکھنے میں ڈونلڈ ٹرمپ جیسا ہے اور گہرے نیلے رنگ کا سوٹ، سرخ ٹائی اور سفید قمیض پہنے ہوئے ہے اور نارنجی بال بھی امریکی صدر سے بہت زیادہ ملتے جلتے ہیں۔

چین کی مقبول آن لائن ریٹیل ساٹ تاﺅباﺅ میں یہ برشز بہت زیادہ مقبول ہوچکے ہیں اور ٹرینڈنگ آئٹمز بن چکے ہیں۔

یہ آن لائن سائٹ میں ایک ریٹیلر ٹرمپ ٹوائلٹ برشز خریدنے والوں کو مفت ٹرمپ ٹوائلٹ پیپر بھی فراہم کررہا ہے۔

اس سائٹ کے مطابق ٹرمپ برشز ہلکے وزن کے ساتھ ساتھ اسٹائلش ہیں اور انہیں کموڈ یا عام فلش ٹوائلٹس کی صفائی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2019 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2019 اکثریت۔