صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 23 جولائی 2019 

خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں پانچویں روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

چیف رپورٹر | اتوار 19 مئی 2019 

 خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں پانچویں روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے، علاج کی سہولیات نہ ملنے پر مریض بے یارومدد گار دکھائی دیتے ہیں، مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، طبی سہولت نہ ملنے پر مریض دم توڑ رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں ڈاکٹرمطالبات کی منظوری کیلئے پانچویں روز بھی سراپا احتجاج ہیں، طبی مرکز میں اتوارکو او پی ڈیز بند ہوتی ہیں البتہ انتظامیہ کا دعوی ہے کہ ایمرجنسی میں مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ صورتحال اس سے مختلف ہے، مریضوں کے تیمارداروں نے آنکھوں دیکھاحال بتا دیا، دوسری جانب خیبر پختوانخوا ڈاکٹر کونسل نے مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا عندیہ دیدیا۔

چیئرمین خیبر پی کے ڈاکٹر فورم کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کی نجکاری منظور نہیں کریں گے، وزیر صحت نوشیروان برکی کو فوری طور پر وزارت سے ہٹایا جائے جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2019 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2019 اکثریت۔