صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

موبائل فون کے استعمال کا یہ نقصان جانتے ہیں؟

اکثریت ڈیسک | جمعرات مئی 2019 

آج کل لوگ اپنا زیادہ تر وقت اسمارٹ فونز یا موبائل فونز کی اسکرین پر نظریں جما کر گزارنے کے عادی ہوچکے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ عادت گردن اور ریڑھ کی ہڈی پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے۔

نیویارک اسپائن سرجری اینڈ ری ہیبلیٹیشن میڈیسین کی ایک تحقیق کے مطابق جب لوگ اسکرین کو دیکھنے کے لیے سر آگے جھکاتے ہیں چاہے وہ معمولی ہی کیوں نہ ہو، اس سے ہماری گردن اور ریڑھ کی ہڈی پر 60 پونڈز کا دباﺅ بڑھ جاتا ہے۔

کیا آپ اپنی گردن پر اتنا وزن اٹھا سکتے ہیں جو کہ ایک 8 سالہ بچے جتنا ہوسکتا ہے ؟ اور کیا آپ یہ کام روزانہ دو گھنٹے سے زائد کرسکتے ہیں۔

پاکستان میں تو موبائل فون کے استعمال کا دورانیہ واضح نہیں مگر امریکا میں اوسطاً ہر شخص روزانہ 2 گھنٹے 42 منٹ اپنے موبائل فون کو استعمال کرتے ہوئے گزارتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ قدرتی پوزیشن پر کسی بالغ شخص کے سر کا وزن 10 سے 12 پونڈز ہوتا ہے تاہم جب اسے آگے جھکاتے جاتے ہیں اس میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔

اس کے نتیجے میں گردن کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی پر بھی دباﺅ بڑھتا ہے اور کمر و گردن میں درد کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق صرف امریکا میں ہی ریڑھ کی ہڈی سے متعلق امراض کی شرح میں گزشتہ دہائی کے دوران دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے کی جانے والی ایک تحقیق میں انتباہ کیا گیا تھا کہ موبائل ڈیوائس پر بہت زیادہ وقت گزارنا درمیانی عمر میں بینائی کے مسائل کا باعث بنتا ہے۔

تحقیق کے مطابق موبائل کی اسکرین کمپیوٹر کے مقابلے میں چھوٹی ہوتی ہے اور اس وجہ سے آپ کو آنکھوں کو سکیڑنا پڑسکتا ہے جس سے بینائی پر دباﺅ بڑھتا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔