صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

ڈاک کے پارسل میں سے 1 ہزار زندہ چیونٹیاں ضبط

اکثریت ڈیسک | منگل 30 اپریل 2019 

وسطی چین میں کسٹم حکام  برطانیہ سے  آنے والے ایک پارسل سے 1 ہزار زندہ  چیونٹیاں برآمد کر کے ضبط کر لی ہیں۔ 
چین کے صوبے ہونان کے دارالحکومت  چانگشا کے کسٹم حکام  کا کہنا ہے کہ یہ تمام چیونٹیاں غذائیت بھرے محلول کے ساتھ  ایک ٹیسٹ ٹیوب میں بند تھیں۔انہیں غالباً پالتو چیونٹیاں بنانے کےلیے چین منگوایا گیا تھا۔
ان چیونٹیوں میں 37 سیاہ اور سرخ ملکہ چیونٹیاں تھیں، جن کی جسم 1.4 سینٹی میٹر لمبے تھے۔
ایک بڑی تعداد میں کارکن چیونٹیاں اور انڈے بھی تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ چیونٹیاں ہارویسٹر نسل کی ہے۔ انہیں چین میں پالتو جانور کے طور پر بہت شوق سے پالا جاتا ہے۔ ان کی شکل کافی خوبصورت ہوتی ہے اور اِن کی افزائش بھی تیزی سے ہوتی ہے۔ انہیں پالنا کافی آسان ہوتا ہے۔ 

چین میں ڈاک کے ذریعے زندہ حشرات کا داخلہ منع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چین میں ڈاک کے ذریعے غیر مقامی چیونٹیوں کا داخلہ منع ہے۔ یہ چین کے اپنے ماحولیاتی نظام کے لیے کافی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ وہ قانون کے مطابق اس پارسل کو ضائع کر دیں گے۔ 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔