صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 29 اپریل 2024 

پی پی رہنما کا کراچی کے سرکاری اسکول میں تعمیری کام رکوانے کا اعتراف

اکثریت ڈیسک | ہفتہ 19 مئی 2018 

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی سعید غنی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کلفٹن کے اسکولوں میں بیت الخلا کی تعمیر کا کام ہم نے رکوایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اسکولوں کے کام کو سیاسی بنانے کی کوشش کی اور ایک ایم پی اے نے اسکول ٹھیک کرنے کے نام پر پی ٹی آئی کے ہینڈ بل تقسیم کئے جس پر میں نے اعتراض کیا اور بچیوں کے اسکولوں کا کام رکوا دیا۔

 

سعید غنی کا کہنا تھا کہ یہ بات جھوٹ ہے کہ لاڑکانہ کو 90 ارب روپے دیئے گئے بلکہ شہر کو زیادہ سے زیادہ 28 ارب روپے دیئے گئے، ہماری حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، ماضی میں اوطاقوں کے لئے اسکول بنا کر دیئے گئے، 1947 سے لے کر 2008 تک لاڑکانہ میں صرف ایک ڈگری کالج تھا لیکن اب 4 ہوگئے ہیں۔

 

رہنما پی پی نے کہا کہ کراچی دنیا کا واحد شہر ہے جہاں ہاتھوں سے سیوریج لائنیں بند کی جاتی ہیں،  یہ واحد شہر ہے جہاں ہندو اور عیسائی بھی زکوۃ اور فطرانہ دیتے تھے لیکن خدا کا شکر ہے کہ شہر میں امن ہے، اب کراچی کے عوام ایم کیوایم کو سمجھ چکے ہیں اسی لئے مہاجروں نے ان کے جلسے کو مسترد کردیا، ایم کیو ایم  نے کراچی کے لئے 25 ارب روپے مانگ لئے لیکن مردم شماری پر بات نہیں کی۔ یہ بات طے شدہ ہے کہ انتخابات سے قبل یہ تمام لوگ پی آئی بی، بہادرآباد اور پی ایس پی سمیت دیگر ایک ہی ہوں گے لیکن اس کے باوجود عوام انہیں انتخابات میں شکست سے دوچار کریں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔