وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے باجوڑ والوں کو خوشخبری سنا دی، وزیراعلیٰ نے باجوڑ میں انٹرنیٹ3 جی سروس کی سہولت متعارف کروانے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کے تمام مطالبات تیزی سے پورے کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے وزیراعظم عمران خان کے وعدوں کو عملی جامہ پہننا شروع کردیا ہے۔
جس کے تحت وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے وزیراعلیٰ نے باجوڑ میں انٹرنیٹ3 جی سروس کی سہولت متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ محمود خان نے کہا کہ قبائلی عوام کے دیگر مطالبات بھی تیزی سے پورے کریں گے۔ محمود خان نے کہا کہ بجلی کی رسد یقینی بنانے کیلیے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر بھی جلد مکمل کریں گے۔ ایکسپریس وے تک رسائی کیلیے سرنگ کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع ہو گا۔
محمود خان نے کہا کہ باجوڑ جلسے میں وزیراعظم سے 3 جی نیٹ ورک کی درخواست کی گئی تھی۔ قبائلی نوجوانوں کو 3 جی سروس مبارک ہو۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ نے سوات میں سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کیا جس سے سوات کے لوگوں کا بہت بڑا مسئلہ حل ہوگیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا دورہ سوات انتہائی کامیاب رہا مردان تا بلوگرام تک 12انچ سوئی گیس پائپ لائن منصوبہ سے جہاں پورے ضلع سوات کے لوگوں کو ریلیف مل گیا وہاں حلقہ پی کے 5 مینگورہ سٹی میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا مسئلہ بھی مستقل بنیادوں پر حل ہوگیا ابسوات کے دیگر حلقوں کی طرح خصوصا حلقہ پی کے 5 کے گھر گھر کو سوئی گیس فراہمی یقینی بنا دی جائے گی انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کو وزیراعظمعمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان پر فخر ہے کہ وہ عوامی خواہشات کے مطابق انسانی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت پر پورے خیبر پختونخوا کے عوام کو خوشی اور ناز محسوس ہوتا ہے وہ ایک عوام دوست اور انتہائی بہترین لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں جن میں کوئی ذاتی لالچ یا طمع نہیں وہ صرف اپنے عوام کی بہتری کیلئے سوچتے ہیں