صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

احد رضا میراورسجل علی بین الاقوامی ویب سائٹ پربہترین جوڑی کے لیے نامزد

شوبز ڈیسک | بدھ 13 مارچ 2019 

پاکستان ٹی وی کی خوبصورت جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کو بین الاقوامی ویب سائٹ بز ایشیا پر ’’بہترین جوڑی‘‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔  بین الاقوامی ویب سائٹ بزایشیا نے آن لائن ایوارڈ 2019 کی نامزدگیوں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس ویب سائٹ نے اُن اداکاروں کو ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے جو اپنے مثبت اورغیرمعمولی کام کی بدولت ایشیا میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 بزایشیا میں زیادہ تربھارتی اداکار، اداکاراؤں اوربھارتی ڈراموں کو مختلف کیٹیگریزمیں نامزد کیا گیا ہے تاہم پاکستان کے مقبول ڈرامے ’’آنگن‘‘ سے لوگوں کو دیوانہ بنانے والی احد رضا میراورسجل علی کی جوڑی بھی نامزدگیوں میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی ہے۔  احدرضامیراورسجل علی کوڈراما سیریل ’’آنگن‘‘ میں بہترین جوڑی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اس کیٹیگری میں ان کا مقابلہ بھارتی ٹی وی کے ناموراداکاروں ہرشد چوپڑا اور جینیفر ونگٹ، نکل اور سُربھی سمیت متعدد اداکاروں کے ساتھ ہوگا۔  احد اورسجل کے علاوہ بہترین میوزک ٹیلنٹ کی کیٹیگری میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو بھی مختلف بھارتی گلوکاروں کے ساتھ نامزد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بزایشیا ویب سائٹ پر نتائج کا اعلان اپریل میں کیا جائے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔