صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025 

اماراتی شیخ نے دنیا کی سب سے بڑی اور انوکھی گاڑی تیار کر لی

اکثریت ڈیسک | منگل مارچ 2019 

شیخ حماد بن ہمدان  آل نہیان  نے فوجی ٹرک اور جیپ کو یکجا کر کے ایسی  گاڑی بنائی ہے، جسے دنیا کی سب سے بڑی ایس یو وی قرار دیا جا رہا ہے۔
اس گاڑی کو دھابیان (Dhabiyan) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ 10-وہیلر گاڑی  Oshkosh M1075  فوجی ٹرک اور جیپ رینگلر کو ملا کر بنائی گئی ہے۔ یہ 600 ہارس پاور، 15.2 لٹر، 6 سیلنڈر کیٹرپلر سی 15 ڈیزل انجن گاڑی ہے۔ اس گاڑی کا وزن 24 ٹن ہے۔

یہ 10.8 میٹر لمبی، 2.5 میٹر چوڑی اور 3.2 میٹر اونچی ہے۔

دھابیان کو دوبئی کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے اور کاریں جمع کرنے کے حوالے سے مقبول شیخ حماد بن  ہمدان آل نہیان نے ڈیزائن کیا اور بنوایا ہے۔

دھابیان کو حال ہی میں شارجہ میں ہونے والے آٹو شو میں پیش کیا گیا۔دھابیان کی لاگت کےبارے میں  ابھی کچھ نہیں بتایا گیا ۔
شیخ حماد بن ہمدان آل نہیان کی ملکیتی  گاڑیوں میں صرف دھابیان ہی شامل نہیں۔ وہ اکثر  انسٹاگرام پر اپنی گاڑیوں کی تصاویر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں اُن کی  قوسِ قزاح کے رنگوں میں رنگی ہوئی مرسیڈیز ایس – کلاس کافی مقبول ہوئی تھی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔