صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025 

اس تصویر میں ذہن گھمادینے والی گڑبڑ پکڑ سکتے ہیں؟

اکثریت ڈیسک | جمعہ مارچ 2019 

کیا آپ بتاسکتے ہیں اوپر موجود تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟  دیکھنے میں تو یہ بالکل عام سی تصویر ہے جس میں 5 نوجوان کسی جگہ بیٹھے ہوئے تصویر کے لیے پوز دے رہے ہیں۔  تاہم اس تصویر میں کچھ ایسا ہے جو بالکل بھی ٹھیک نہیں اور اس چیز نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو اپنا سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔  درحقیقت اس تصویر میں آنکھوں کو دھوکا دیا گیا ہے جو اکثر افراد نظر انداز کرجاتے ہیں اور جب علم ہوتا ہے تو یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔  درحقیقت تصویر کے بیک گراﺅنڈ یا نوجوانوں میں کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں بلکہ گڑبڑ کو پکڑنے کے لیے آپ کو کسی اور چیز پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔  جی ہاں وہ ہے بینچ جیسا آپتصویر میں غور سے دیکھ سکتے ہیں کہ اس پر بیٹھنے کے لیے تختہ موجود ہی نہیں۔  یعنی یہ نوجوان ایک نادیدہ بینچ پر بیٹھی ہوئے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ ہوا میں براجمان ہیں۔  یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوکر انٹرنیٹ پر پھیل گئی اور اب تک ہزاروں افراد کو الجھن میں ڈال چکی ہے۔  اس طرح کے بصری دھوکے انٹرنیٹ پر آج کل بہت مقبول ہیں، اکثر ایسی تصاویر سامنے آتی رہتی ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔