صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025 

اب باربی کیو کے شائقین جاپانی فنکار کے کھوپڑی نما کوئلے جلا سکیں گے

اکثریت ڈیسک | بدھ 20 فروری 2019 

ایک جاپانی فنکار سیکیساڈامو نے جب کوئلوں کو  انسانی کھوپڑیوں  کی شکل میں ڈھالا تو انہیں گمان بھی نہیں تھا کہ  ان  کوئلے کی طلب میں اُن کی سوچ سے زیادہ اضافہ ہو جائےگا

سیکیساڈامو نے یہ کوئلے ونڈر فیسٹیول کے لیے ڈیزائن کیے تھے لیکن جب انہیں ٹوئٹر پر 13 ہزار بار لائکس اور 9 ہزار بار ری ٹوئٹ کیا تو انہوں نے عوام کے لیے یہ کوئلہ پیش کرنے کا پروگرام بنایا۔ سیکیساڈامو نے پہلے ہی ایک ویب سائٹ بنا کر اور ایسے کوئلوں کو پیٹنٹ کرا کر فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔جلد ہی یہ کوئلہ مارکیٹ میں فروخت کےلیے پیش کر دیاجائے گا۔

سیکیساڈامو نے فیس بک پوسٹ میں ان کوئلوں کو  500 ین فی کوئلہ میں بیچنےکا اعلان کیا تھا۔ حیرت انگیز طور پر ونڈر فیسٹیول اور انٹرنیٹ پر سیکیساڈامو کے تمام کوئلے فروخت ہو گئے۔اب تو ان کوئلوں کی طلب میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔

سیکیساڈامو کا کہنا ہے کہ یہ کھوپڑی نما کوئلے فی الحال جاپانی صارفین کےلیے ہیں انہیں بیرون ملک فراہم نہیں کیا جائے گا۔ لیکن اُن کا کہنا ہے کہ کوئلوں کی بیرون ملک فراہمی پر کام ہو رہا ہے۔
سیکیساڈامو نے اس سے پہلے تو بہت چھوٹے سائز میں کھوپڑی نما کوئلہ بنایا تھا۔ اب انہوں نےا علان کیا ہے کہ اب وہ حقیقی سائز میں کوئلے  کی کھوپڑی بنائیں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔