صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025 

آسٹریلین جوڑے نے انسانی قد جنتی گوبھی کاشت کر لی

اکثریت ڈیسک | منگل 19 فروری 2019 

ایک آسٹریلین جوڑے نے 9 ماہ کی محنت  سے ایسی گوبھی کاشت کی ہے، جس  کا سائز  بالغ انسان جتنا ہے۔ روزمیری ناروڈ اور سین کاڈمین  ، جیکیز مارش، تسمانیا میں فارسٹ واکس لاج کےنام سے  ایکو ٹورازم گیسٹ ہاؤس چلاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپریل میں گوبھی کاشت کرنا شروع کی۔ انہوں نے بڑی محنت سے اُس کا خیال رکھا۔ جنوری کےآخر تک اس گوبھی کا  قد انسانی قد جتنا ہو چکا تھا۔  ناروڈ کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال ہی گوبھی کاشت کرتے ہیں لیکن یہ ایک خاص طور پر بہت بڑی   تھی۔انہوں نے  سی  این این سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گوبھی کے سائز کا انحصار اچھی بارشوں اور گرما کے شروع میں گرم موسم پر ہوتا ہے۔  ناروڈ نے بتایا کہ یہ گوبھی اتنی بڑی ہے کہ اس سے  گیسٹ ہاؤس کے مہمانوں کی   سلاد اور دیگر  کھانوں کی دو ہفتے کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔