صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 29 اپریل 2024 

نواز شریف کا بیان، پیپلز پارٹی کا وزیرِاعظم سے وضاحت مانگنے کا فیصلہ

اکثریت نیوز | منگل 15 مئی 2018 

پیپلز پارٹی نے نواز شریف کے ممبئی حملوں سے تعلق بیان پر وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی سے وضاحت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی مشترکہ قیادت میں کراچی میں ہونے والے پارٹی کے اہم اجلاس کیا گیا۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں اس حوالے سے وزیرِاعظم سے ان کا موقف بھی معلوم کیا جائے گا۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیرِاعظم نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں اپنے دئیے گئے موقف سے پارلیمنٹ کو آگاہ کریں جبکہ اس معاملے پر پیپلز پارٹی دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کرے گی۔ اجلاس میں شیری رحمان، نثار کھوڑو، خورشید شاہ اور دیگر اہم رہنما شریک ہوئے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔