صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025 

یہ شخص گزشتہ 40 سالوں سے ایک ہی ویلنٹائن کارڈ کو نئے کوڈورڈ زمیں اپنی بیوی کو بھیج رہا ہے

اکثریت ڈیسک | جمعرات 14 فروری 2019 

ایک شخص گزشتہ 40 سالوں سے ایک ہی ویلنٹائن کارڈ اپنی بیوی کو بھیج رہا ہے۔کارڈ میں ویلنٹائن ڈے کا پیغام ہر سال نئے کوڈ ورڈز میں ہوتا ہے،  اس شخص کی بیوی کو ہر سال ہی یہ کوڈ  دوبارہ ڈی کوڈ کرنا پڑتے ہیں۔
78 سالہ ناول نگارکین میئرس نے شادی کے 6 سال بعد 1979 میں اپنی بیوی، ولیری، کو  ویلنٹائن کارڈ بھیجا تھا۔لیڈز سےتعلق رکھنے والے  کین نے  کارڈ پر ویلنٹائن ڈے کا پیغام کوڈ میں لکھا تھا۔

اس کے بعد سے وہ مسلسل یہی کارڈ اپنی بیوی کو بھیج رہے ہیں اور ہر بار اس میں نئے کوڈ میں پیغام درج کرتے ہیں۔ 

کین 1970 کی دہائی میں کارڈ کی ڈیزائنگ کا کام کرتے تھے۔ انہوں نے اپنی بیوی کو بھیجا جانے والا کارڈ بھی خود ہی ڈیزائن کیا تھا۔ کین نے بتایا کہ وہ کئی سالوں تک  کارڈ کی ڈیزائنگ کا کام کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے بڑی کمپنیوں جیسے ہال مارک کے لیے بھی کارڈ ڈیزائن کیےہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار 1979 میں ولیری کو کارڈ بھیجا۔ اس کے بعد 1980 میں دوبارہ یہی کارڈ بھیجا ۔اُن کا کہنا ہے کہ اگر کبھی انہوں نے  ولیری کو کوئی دوسرا کارڈ بھیجا تو وہ کافی مایوس ہونگی۔

کین اپنے قلمی نام کین میکائے  کے نام سے 27 رومانوی اور جرائم پر مبنی ناول لکھ چکے ہیں۔ اُن کے اور ولیری کے 5 بچے اور 12 بچوں کے بچے ہیں۔
69 سالہ ولیری کا کہنا ہے کہ اُن کا ویلنٹائن کارڈ  اُن کےلیے بہت خاص ہوگیا ہے اور  یہ اب بھی اچھی حالت میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کارڈ کو محفوظ جگہ  پر رکھتی ہیں لیکن ایک سال انہوں نے اسے  ایسی محفوظ جگہ پررکھا کہ وہ کافی عرصے انہیں ملا ہی نہیں۔ولیری نے بتایا کہ طویل اور خوشیوں سے بھرپور شادی شدہ زندگی کا  راز آپس میں دوست ہونا ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔