کوہاٹ کے نواحی علاقے سورگل میں ٹرانسفارمر پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعہ نے قیامت صغریٰ کا منظر پیش کردیا اور ٹرانسفارمر میں آگ بھڑک اٴْٹھنے سے ہائی وولٹیج کی تاریں ٹوٹ کرگرنے سے متعدد گھروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ اور آگ لگنے کے سبب دوخواتین سمیت پانچ افرادجاں بحق اوردو خواتین شدید زخمی ہوگئیں جبکہ آگ کے باعث متعدد گھروں کو شدید نقصانپہنچا ۔
پولیس سٹیشن جرما کے مطابق یہ المناک واقعہ جمعرات کی علی الصبح تقریباً چھ بجے انڈس ہائی وے پر واقع نواحی علاقے سورگل میںپیش آیا جہاں ٹرانسفارمر پرآسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ٹرانسفارمر میں آگ بھڑ اًٹھی اورہائی وولٹیج کی تاریں متعدد گھروں پر گرگئیںور اس میں شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ اور آگ لگنے کی وجہ سے دوخواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ دوخواتین زخمی ہوگئیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد ‘ مقامی پولیس اورریسکیو1122 کا عملہ فوری طورپر جائے وقوعہ پہنچا جہاں امدادی کاروائیاں شروع کرکے تمام افراد کو ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ پہنچادیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں گل نواز‘ آیازگل ‘ طارق اوردوخواتین مسماة شمشیدہ بی بی اور فرزانہ شامل ہیں جبکہ زخمیخواتین میں فریدہ بی بی اور نوربی بی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ٹرانسفارمر پر آسمانی بجلی گرکرہائی وولٹیج کی لائنیں گرنے سے شارٹ سرکٹ کے باعث متعدد گھروں میں آگ بھی لگ گئی جس کی وجہ سے کافی نقصان ہوا۔واقعہ کے بارے میں فوری طورپر مزید معلومات حاصل نہ ہوسکیں۔