صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

حکومت کا سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

اکثریت ڈیسک | بدھ 13 فروری 2019 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدی نے سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں قوانین کی حاکمیت کو یقینی بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کو پتہ ہو کہ آپ کا دشمن کون ہے تو لوگ متحد ہوتے ہیں لیکن جب معلوم ہی نہ ہو کہ دشمن کون ہے تو مسائل جنم لیتے ہیں اور پاکستان اسی طرح کے تنازع میں گھرا رہا لیکن اب ہم اس سے باہر نکل آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشرے میں برداشت کی تاریخ بہت پرانی ہے، لہٰذا ہم اس تنازع سے بچ گئے اور بہت جلد اس سے مکمل طور پر باہر آجائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس تنازع سے نکلنے کے لیے پاکستان کی افواج، عوام اور سب سے بہت قربانیاں دی ہیں اور اب ہم نے لوگوں کو نفرت اور انتہا پسندی پھیلانے کی اجازت نہیں دینی۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بحث نہیں ہوگی تو شدت پیدا ہوگی اور اس سے انتہاپسندی دہشت گردی میں تبدیل ہوجاتی ہے، لوگوں کو اپنے رائے کی آزادی کا مکمل حق ہے لیکن دوسرے کی آزادی سلب کرنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔

فواد چوہدی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا مقطع نظر ہے کہ انہیں ہر چیز کی آزادی ہے لیکن ایسا نہیں ہے، ہر کسی کی آزادی کی ایک حد ہوتی ہے اور اسے سے دوسرے کی آزادی سلب نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہم ان قوانین کو نافذ کریں اور کسی کو نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دے اور ہم نے غیرملکی میڈیا پر اسے پھیلانے پر کافی حد تک کنٹرول کیا ہے جبکہ ہمارا اگلا ہدف سوشل میڈیا پر اسے روکنا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم ایک نئی اتھارٹی پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی لارہے ہیں، جہاں پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کو مانیٹر کیا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے فتویٰ اور دھمکیاں دینے والوں کی گرفتاریاں ہوئی ہیں اور آنے والے دنوں میں اس پر مزید کارروائیاں ہوں گی کیونکہ ریاست بات چیت چاہتی ہے اور یہ تب تک نہیں ہوسکتا جب تک آپ دوسری کی بات سننے کو تیار نہ ہوں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔