باجوڑ میں ایک گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ تحصیل سیری سر میں پیش آیا جہاں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہرکر کھائی میں گر گئی جس سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور عرفان خان اور خان بادشاہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ زخمی ہونے والوں میں نورمحمد ، شبانہ بی بی ، عذرا بی بی اور درانئی زوجہ نورمحمد شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکواٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔