صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025 

کھٹمل زدہ سوٹ پہن کر آنے والے وکیل نے عدالت خالی کرا دی

اکثریت ڈیسک | جمعہ فروری 2019 

سوموار کے دن اوکلاہاما کی روجر کاؤنٹی میں ایک وکیل کے سوٹ سے کھٹمل جھڑنے کے بعد کمرہ عدالت کو خالی کر دیا۔ روجر کاؤنٹی شیرف سکاٹ والٹن نے کے جے آر ایچ نیوز کو بتایا کہ  عدالت میں موجود ایک دوسرے شخص نے وکیل پر کھٹملوں کو گھومتے دیکھا۔ ایک خاتون نے وکیل کی گردن پر کچھ رینگتے دیکھا ، جو بعد میں کھٹمل نکلے۔شیرف نے بتایا کہ وکیل نے اپنی جیکٹ اتار کر کچھ فائلوں پر رکھ دی تھی۔    جب جیکٹ کو ہٹایا گیا تو اس کے نیچے سے بھی بہت سے کھٹمل نکل آئے۔     عدالت کی سیکورٹی کے سربراہ مائیک کلارک نے کہا کہ وکیل غیر معمولی حد تک لا پرواہ محسوس ہوتا ہے، جسے اپنے سوٹ  میں بھرے کھٹملوں کا احساس تک نہیں تھا۔ مائیک نے بتایا کہ انہوں نے عدالت سے ہر کسی کو باہر نکال کر پیسٹ کنٹرول کو بلا لیا، جنہوں  نے آکر کھٹملوں کامعائنہ کیا اور ان سے کمرہ عدالت کو پاک کیا۔عدالت کو دوبارہ منگل کے دن  کھولا گیا تھا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کھٹملوں کا سوٹ پہن کر عدالت آنے والا وکیل کون تھا۔ کیا وہ ایسے ہی کھٹملوں میں گھرا رہتا  ہے یا پھر یہ اپنے مقدمے میں تاخیر کے لیے استعمال کیا جانے والا حربہ تھا؟

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔