صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025 

برطانوی خاتون نے 20 سال سے اپنے سر کے بال نہیں دھوئے

اکثریت ڈیسک | منگل فروری 2019 

زیادہ تر لوگ ہفتے میں ایک بار سر کے بال نہ دھوئیں تو بے چین ہو جاتے ہیں لیکن برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون  کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 20 سالوں سے اپنے 6 فٹ لمبے بال نہیں دھوئے۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بالوں میں بس کنکھی کرتی ہیں۔
32 سالہ فرینکی کلونی کا تعلق برنگٹن، برطانیہ سے ہے۔ انہوں نے 6 سال کی عمر سے لمبے بال رکھنا شروع کیے۔ 13 سال کی عمر میں اُن کے بال اُن کی کمر تک آتے تھے۔
انہیں بالوں کو دھونے، شیمپو اور کنڈیشنر کرنے اور پھر سکھانے سے کافی الجھن ہوتی تھی۔ ایک بار اُن کی ماں کی دوست نے انہیں کہا کہ بالوں کو دھونا بند کر دو تو وہ فوراً ہی مان گئیں۔ شروع کے چند ہفتوں میں تو ان کے بال کافی گندے رہے اور ان کے سر میں بھی درد رہنے لگا لیکن یہ مشکلات بتدریج ختم ہوتی گئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بالوں کے ساتھ کچھ نہیں کیا ، وہ انہیں بس کنکھی کرتی ہیں۔

بال نہ دھونے کا فرینکی کو ایک نقصان ہوتا ہے کہ ان کے بال بہت زیادہ الجھ جاتے ہیں لیکن وہ آدھے گھنٹے سے ایک گھنٹے میں بالوں کو سلجھا لیتی ہیں۔ فرینکی کا کہنا ہے کہ اُن کے بال نہ دھلنے کی وجہ سے خوشبوؤں کو جذب کر لیتے ہیں، جس سے بعد میں بھی پتا چل جاتا ہے کہ وہ کہاں تھیں اور کس کے ساتھ تھیں۔ 
فرینکی نے آخری بار 18 سال کی عمر میں اپنے بالوں کو تھوڑا کاٹا تھا۔ تب سے اب تک ان کی لمبائی 6 فٹ ہو چکی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔