وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرعلامہ نورالحق قادری نے پشاور خیبرہاؤس میں ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کیساتھ ملاقات کی۔
ذرائع کا کہناہے کہ ملاقات میں ضلع خیبر کے موجودہ سیاسی صورتحال و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر نے ڈی سی خیبر کیساتھ این سی پی گاڑیوں، طورخم بارڈر پر این ایل سی کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر علاقائی مسائل پر خصوصی بات چیت کی۔